کشمیر پریمئیر لیگ میں ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت

کشمیر پریمئیر لیگ میں ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت
کشمیر پریمئیر لیگ ( کے پی ایل ) کی جانب سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لیگ کھیلنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے کیلئے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کے پیغام کیلئے ویرات کوہلی کو خط لکھ رہے ہیں کہ وہ ایک میچ ہمارے پاس آکر کھیلے یا ، ایک میچ ہمارے پاس آکر دیکھیں۔ عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا اگلا ایڈیشن یکم اگست سے 14 اگست تک کھیلا جائے گا۔ پہلے سیزن کی طرح مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہی دوسرا سیزن بھی منعقد ہوگا، 14 اگست کو جب پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا جائے تب فائنل ہوگا جو تاریخی ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔