لاہور: قومی احتساب بیورو اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوالقادر ٹرسٹ کیس میں کل طلب کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں جاری نوٹس بشریٰ بی بی کو دینے کے لیے زمان پارک پہنچی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی ٹیم 2 گھنٹے تک زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر میں موجود رہی جسے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم یہ نوٹس وصول کرے گی۔ نیب ٹیم مسلسل انتظار کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے نہ مل سکی اور نوٹس موصول کرائے بغیر واپس چلی گئی۔ ذرائع کا بتایا ہے کہ نیب کی ٹیم نوٹس موصول کرانے دوبارہ زمان پارک آئے گی۔