پاکستان اسٹاک مارکیٹ  ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ  ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار

(ویب ڈیسک ) بلومبرگ کی رپورٹ میں   پاکستان اسٹاک مارکیٹ   ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   ایک سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے 84 فیصد بڑھ گئی ہے۔  یہ فائدہ 16 مئی 2023 سے 16 مئی 2024 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔اسی عرصے کے دوران روپے کے لحاظ سے مارکیٹ پانچویں نمبر پر رہی 79.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق     ارجنٹینا اسٹاک مارکیٹ 364 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست ہے۔  استنبول 125 فیصد اور نائجیرین اسٹاک مارکیٹ 87 فیصد پر ہے۔

Watch Live Public News