کراچی:پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے سے بھی نیچے آگیا. انٹر بینک میں ڈالر 174.89 روپے سے گر کر 173.76 روپے پر بند ہوا. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 348 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 0.75 فیصد کمی سے 46194 کی سطح پر بند ہوا، 10.12 ارب روپے مالیت کے 23.84 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیاگیا.