پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022جاری کر دیا
پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ایکٹ 2022میں وزیر اعلی کو بنیادی حیثیت دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کے مطابق یونین کونسلز کی حلقہ بندی کرے گا، یونین کونسل کی حلقہ بندی الیکشن کمیشن کی تعداد کی بناء پر کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر حلقہ بندیاں کرے گا ۔ لوکل گورنمنٹ تمام وفاقی اور صوبائی حکومت کے قوانین کے مطابق کام کرے گی، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، ٹیپا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے ماتحت کام کریں گی۔ لارڈ میئر لاہور تمام ضلعی اتھارٹیز کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔