عمران حملہ کیس: ملزم نوید کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عمران حملہ کیس: ملزم نوید کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزم نوید مہر کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سلطان صلاح الدین ریاست کی جانب سے پیش ہوئے، خصوصی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کو 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ معزز جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو دس دن غیر قانونی حراست میں کیوں رکھا؟ عدالت نے تفتیشی افسر رانا امتیاز کی سرزنش کی اور اگلی پیشی پر جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کودوبارہ 29 نومبر کوعدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔