اسلام آباد: تیل فراہم کرنے والی کمپنیز نے وزیرمملکت توانائی مصدق ملک کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5 ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کی نقل و حمل کی لاگت 2 سے 3 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی، نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپےکا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا ڈھائی ارب روپے کا بوجھ بھی کمپنیز پر ڈال دیا گیا، اس معاملے پر فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو تیل کی دستیابی چیلنج بن جائے گی۔