سیہون میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں افسوس ناک روڈ حادثہ پیش آیا ہے، سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر مسافر وین کھائی میں گر گئی ہے،افسوسناک واقعے میں 17 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وین میں کل 20 افراد سوار تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون اور بھان کے درمیان مسافر وین کے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے جامشورو پولیس کو جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایات کی ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہونے پائے۔