'اسلام آبادپر چڑھائی کی کوشش کی توپوری طاقت سے روکیں گے'

'اسلام آبادپر چڑھائی کی کوشش کی توپوری طاقت سے روکیں گے'
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کوغیرآئینی کام کرنے کا لائسنس مل گیا، اگر اسلام آبادپر چڑھائی کی کوشش کی گئی توپوری طاقت سے روکیں گے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات صاف اور شفاف ہوئے، الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کے ساتھ انتخابات منعقد کرائے،ادارے آئینی حدود میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔ راناثنااللہ نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانے پرالیکشن کمیشن مبارکباد کامستحق ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری دکھائی، پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر5لاکھ 42ہزار600ووٹ حاصل کیے، پی ڈی ایم کے امیدوار نے4لاکھ75ہزارووٹ حاصل کیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ووٹ کے فیصلے کوتبدیل یا ٹیمپر نہ کیا جائے، ووٹ کو عزت دینے سے مراد یہی ہے کہ فیصلہ تسلیم کیا جائے، ن لیگ نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر پروپیگنڈا کیا، کل کے انتخابات پر کسی قسم کی بے ضابطگی کا الزام نہیں لگایاجاسکتا، عام انتخابات میں آپ کو صوبائی اسمبلی میں لوگوں کی حمایت نہیں ملےگی۔ وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ چاہتے ہوئے بھی دل پر پتھررکھ کرمشکل فیصلے کئے، ہم مہنگائی کو بھی کم کریں گے، ہم نے آپ کی حکومت کو آئینی طریقے سے ختم کیا، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے جس سے مہنگائی بڑھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کوغیرآئینی کام کرنے کا لائسنس مل گیا، اگر اسلام آبادپر چڑھائی کی کوشش کی گئی توپوری طاقت سے روکیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔