پنجاب اسمبلی نے امریکی صدر کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

پنجاب اسمبلی نے امریکی صدر کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی
لاہور: پنجاب اسمبلی نے امریکی صدر جوبائیڈن کی پاکستانی جوہری ہتھیار بارے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے بیانات پر قرارداد پیش کرتا ہوں، پاکستان دنیا کے سات بڑے ایٹمی ممالک میں آتا ہے، محفوظ ترین نظام میں ہے ہمارا جوہری سسٹم ہے۔ قراد داد کے متن کے مطابق امریکہ صدر کے بیان کو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، امریکہ دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث رہا ہے، امریکی صدر کے بیان سے واضح ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، ایوان امریکی حکومت سے معافی کا مطالبہ کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔