اوگرا کا ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا کا ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نےایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی کردی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔