(ویب ڈیسک ) نجی کالج کے شالامار کیمپس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ مقدمہ 24 نامزد اور 250 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پٹرول بموں سے پولیس پر حملے کئے، شرپسند عناصر نے 6 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی اور کالج میں توڑ پھوڑ کی ۔
پولیس نے 324/353/186291/290/436147/149اور 382کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس کی جانب سے نامزد 24ملزمان کو قابو کرلیا گیا۔
ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری مختلف کیمپس کے باہر موجود ہے ۔
دوسری جانب طالبہ زیادتی کیس میں زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیا۔ گلبرگ پولیس نے شخصی ضمانت پر چھوڑا ہے۔
خیال رہے کہ سیکورٹی گارڈ عون واقعہ کے چند گھنٹوں بعد گلبرگ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ کالج انتظامیہ کی ضمانت پر گلبرگ پولیس نے اسے چھوڑ دیا ہے۔