لاہور ( پبلک نیوز) حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ 44 ارب میں بیج اور بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں ، تین ارب روپے کسانوں کی آمدن میں اضافے ہوا ، ڈریپ سسٹم پر 60 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے ، یہ زراعت کے لیے صرف پانچ فیصد اقدامات ہیں ، تین سالوں میں غریب کسانوں نے آل شریف کے قرضے واپس کیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کی پرفارمنس رکھنا مقصود ہے ،سیاسی جوابات کی بجائے پرفارمنس پر بات کرو ں گا ، زراعت کے شعبے میں پاکستان کی تاریخ میں کسان سب سے زیادہ خوش و خوشحالی ہے ، بڑی فصلوں کی پیداوار سے انکو انکی قیمت سو فیصد مل رہی ہے، دعوے سے اپوزیشن کو چینلنج کرتا ہوں کہ کسان خوشحال ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے کسان خوشحال پالسی متعارف کرائے، 146 منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ڈیڑھ ارب روپے کسانوں کے لیے کسانوں کو انشورنس دی گئی، پٹواری اور دیگر فرسودہ نظام کو دور کرکے کسان کارڈ پر لاکھوں کسان براہ راست سبسڈی اپنے اکاؤنٹ میں لے سکتے ہیں ، 300ارب کے زرعی پروگرام جاری ہیں ۔