میٹروبس، اورنج ٹرین ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

میٹروبس، اورنج ٹرین ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں
لاہور ( پبلک نیوز) میٹروبس اور اورنج ٹرین کے ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں، تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ متن میں کہا گیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے 18سو ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے 17کروڑ کی ادائیگی نہ ہونے سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کہا گیا کہ دو ماہ سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے ملازمین دربدر پھر رہے ہیں۔ لیکن پنجاب حکومت ان ملازمین کے ایشو کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔