پی آئی اے کا اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع

پی آئی اے کا اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع
کراچی ( پبلک نیوز) قومی ایئرلائن نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کے لیے روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلی پرواز کے ساتھ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور قومی ایئرلائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور سیریا کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔ پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کے ذریعے300سے زائد مسافر دمشق کے لیے روانہ ہوئے۔ دمشق ایئر پورٹ آمد پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔ پی آئی اے کی جانب سے 12پروازیں نجف، 2بغداد اور 4دمشق کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا۔ پروازیں کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ قومی ایئرلائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔ قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔