لاہور ( پبلک نیوز) ترک ڈارمہ ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ عدالت نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم پر ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے ترک اداکار کو جعلی چیک دیئے جس کی وجہ سے اس نے پاکستان ایمبیسی سے رابطہ کیا۔ ملزم کے خلاف آئی جی پنجاب کے حکم پر نوسربازی کا مقدمہ درج ہے۔