دورہ پاکستان منسوخی پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی وضاحت

دورہ پاکستان منسوخی پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی وضاحت
پبلک نیوز: نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیٹو ڈیوڈ وائیٹ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا ٹور ختم کرنے کا اعلان کیا۔ کھلاڑیوں کی واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سیریز ختم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت نے سکیورٹی الرٹ پر کیا ہے۔ ڈیوڈ وائیٹ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا۔ ہمیں اندازہ ہے کہ پی سی بی کے لیے یہ بہت بڑا دھچکا ہے۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اس حوالے سے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔