امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جا رہا ہے

امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جا رہا ہے
نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے اصحاب کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں کراچی میں جلوس کی گزر گاہ پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ اور کربلا معلیٰ کے دیگر شہدا کا چہلم آج بروز ہفتہ 17 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہدائے کربلا کے چہلم پر ہفتہ کی رات ہی جلوس کے راستوں کو کینٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا تھا اس کے ساتھ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کے جوان جلوس کے راستوں پر تعینات ہیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق انٹیلی جینس اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موبائل اور موٹرسائیکل سوار اہلکار گشت اور پکٹنگ بھی مضبوط کی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی اور کہا کہ جامع تلاشی کے دوران امام بارگاہوں، مساجد، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور صنعتی اور تجارتی زونز، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات پر توجہ دی جائے۔ امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر پورے ملک میں سیکیورٹی کے لئے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کو تعینات کرنے کی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت کی منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان آرمی کی خدمات کی منظوری دی۔ سیکیورٹی صورت حال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔