وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں، لاکھوں لوگ مخیرحضرات کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ برطانیہ روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تمام سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پرشکریہ ادا کیا، حکومت کی جانب سے کی گئی ریلیف اوربحالی کی سرگرمیوں سے سربراہان مملکت کو آگاہ کیا، فی خاندان25ہزارروپے کی مالی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے گئے،چھوٹے بچوں کوخوراک کی اشد ضرورت ہے،بچوں کی خوراک کا بندوبست کرنا بہت بڑی خدمت ہوگی،بچوں کودودھ اورکمبلوں کی اشد ضرورت ہے،لاکھوں لوگ مخیرحضرات کی طرف دیکھ رہے ہیں، متاثرین کواس وقت گرم کپڑوں اور رضائیوں کی بھی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ کیے جانے والے سروے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا،افواج پاکستان اور سرکاری ادارے ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصرو