اسلام آباد رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 29 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، علاوہ ازیں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے، بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 26 ستمبر کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ زونل کمیٹیوں کو بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے ہوگی۔