’ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا‘

’ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عوام کو ڈیفالٹ کردیا گیا‘
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نگراں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے، صرف جماعتِ اسلامی نے عوام کو متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا، نگراں وزیرِ خزانہ کو بتایا کہ کراچی میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوئی بہتر ٹرانسپورٹ نہیں ہے، آج شارعِ فیصل پر اسٹار گیٹ پر احتجاج ہو گا۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ عوامی سطح کے احتجاج کو اب وسیع ہونا چاہیے، عوام سے کہتا ہوں کہ باہر نکلیں اور احتجاج کریں، ہم آج سے ہی احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت سے ہمیں توقع تھی لیکن یہ بھی ان سے ملے ہیں، اس وقت پورے ملک میں بے حد پریشانی ہے، جمہوریت کے نام پر چند لوگوں کو لا کر ہم پر مسلط کیا جاتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔