بھارت سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کولمبو: بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایشیا کپ ون ڈے کے فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف با آسانی 6.1 اوورز میں 10 وکٹوں سے میچ جیت کر حاصل کیا اور ایشین چیمپئن بن گیا۔ بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے 23 جبکہ شمبن گل نے 27 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھاجو بالکل غلط ثابت ہوا۔ سری لنکا کے ابتدائی 6 بیٹرز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں ۔ ہاردک پانڈیا نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے 1 آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کےکوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفرپرآوٹ ہوئے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔