شہبازشریف کو رہائی نہ مل سکی

شہبازشریف کو رہائی نہ مل سکی

لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے اختلافی نوٹس پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا دونوں ججز کی باہمی مشاورت سے ضمانت منظور کی، شارٹ آرڈر لکھواتے وقت جسٹس اسجد گھرال نے اختلافی نوٹ لکھنے کا کہہ دیا۔ جسٹس اسجد گھرال نے لکھا میرے صاف انکار کے باوجود ضمانت دینے کا اعلان کیا گیا، شہبازشریف عدالت اور نیب کو مطمئن نہ کر سکے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے قرار دیا کہ وہ اس لیے الگ الگ آرڈر جاری کررہے ہیں جبکہ ریفری جج مقرر کرنے کے لیے شہباز شریف کی رہائی کا معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔