ٹیکسلا اور گوجر خان کے 10 مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ٹیکسلا اور گوجر خان کے 10 مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد (پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز، کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی، ٹیکسلا اور گوجر خان کے 10 مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت شرح والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں تکبیر لین محلہ اڈیالہ، جوڈیشل اپارٹمنٹس نزدایکسائز ٹیکسیشن آفس سول لائنز، کشمیرہاوس بالمقابل مندرہ ، محلہ گلشن سید چکری روڈ، کمال آبادگلی نمبر 3 تینچ بھٹہ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن میں لین نمبر 5پشاور روڈ ، ہاشم کالونی محلہ لال رخ واہ کینٹ کے علاقے شامل ہیں۔ محلہ کھاریاں وارڈ نمبر 9، ڈھوک کنیال اور چہاری بنجیال میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر (نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے دودھ اور دہی، چکن اور گوشت/ مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور،ڈرائیور ہوٹل، پیڑول پمپس،ایل پی جی پوائنٹس اور پنکچر شاپس بھی 24 گھنٹے کھل سکیں گی۔

زرعی آلات کی دکانیں، ورکشاپس، بیٹری شاپس، پرنٹنگ پریس کال سینٹر بھی 24 گھنٹے 50 فیصد عملہ کے ساتھ کھل سکیں گے۔ ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری سروس، سیلولر کمپنی فرنچائز اور منی ایکسچینج شاپس بھی کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کرونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔