خواجہ آصف نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے، ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا، ہمیں باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اندر سے خطرہ ہے ، آج تک ملک کو جتنے زخم لگے وہ باہر سے کسی نے نہیں لگائے اندر سے ہی لگائے گئے ہیں. خواجہ آصف کا ایوان میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والا ہمیں امپورٹڈ حکومت قرار دے رہا ہے ، عمران خان چور مچائے شور کے مصداق عمل کررہا ہے، جب آپ لوگوں کے گھروں کے باہر جائیں گے تو پھر معاملہ سول وار کی طرف جائے گا ، سیاسی تناو اگر اس حد تک بڑھے گا تو پھر ملک میں کچھ بھی نہیں رہے گا ، کپتان پچ پر لیٹ گیا ہے ، کپتان کہتا ہے رات کو عدلیہ لگاکر اسے نکالا گیا ، کپتان نے عوام کو روٹی کے لئے محتاج کردیا ہے . خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کپتان نے ملک کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا ہے، کپتان جعلی خط لہرا کر ہماری حب الوطنی پر سوال اٹھا رہا ہے، کیا اب ہم حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ عمران خان سے لیں گے ؟ اس کا حال تو یہ ہے کہ توشہ خانہ سے تحائف لے کر مارکیٹ میں بیچ دیتا ہے، بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی وجوہات جان کر ان کا تدارک کرنا ہوگا، بی این پی کے دوستوں کو درخواست کرتا ہوں کہ ہم ملکر بلوچستان کے مسائل کا حل ڈھونڈیں ، بلوچستان اسمبلی کئی سالوں سے درست کام نہیں کررہی ، بلوچستان اسمبلی میں درست نمائندگی نہیں آرہی ، بلوچستان میں وزیر اعلی لمحوں میں بدل جاتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار نہیں رہا تو ملک جائے بھاڑ میں، قواعد جائیں بھاڑ میں، عمران خان کا اقتدار نہیں رہا تو ہر چیز کو داؤ پر لگا دیں ، توشہ خانہ میں جمع کروائے جانے والے تحفے پیسے بازاروں میں فروخت کئے، خود ساختہ صادق و امین نے دھجیاں بکھیر دیں ، اب تو حد ہوگئی ہے کہ حامد میر اور عاصمہ شیرازی کے گھر پر حملے کرائے گئے ، بعید نہیں کہ یہ سلسلہ کہیں دیگر لوگوں کے گھروں تک پہنچا کر سول وار کی جانب نہ دھکیل دے ، ایسی صورتحال اور ایسا رویہ روا ہوجائے تو پھر ملک میں کچھ نہیں رہتا ، کپتان نے پہلی کی تقریر میں اس نے عدالت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، احتجاج کرنا ان کا حق ہے، ہونا بھی چاہیئے، عوام سے رجوع کریں، مگر ساڑھے تین سال میں مہنگائی اور امن و امان کو انہوں نے کہاں تک پہنچایا ، سول وار کا خطرہ اور بد امنی صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا ، اوورسیز پاکستانیوں تک نفرت کا یہ سلسلہ پہنچ چکا ہے جو خطرناک ترین ہے ، اس ملک کو یہ عمران خان دیوالیہ کرکے گیا ہے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔