پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے

پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور رومانیہ کے سفیر نے باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاک رومانیہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ رومانیہ کے سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔