اے این پی کی وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت

اے این پی کی وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات حکومت نہیں بلکہ عوام ہیں۔انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ملک پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مشکلات کو دیکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔ ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح روز اول سے حکومتی عہدے نہیں، عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ ہے۔ خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔