ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد عمر ایف آئی اے میں دوبارہ طلب

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد عمر ایف آئی اے میں دوبارہ طلب
لاہور: ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی دوبارہ طلبی کا نوٹس پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس میں پارٹی کے اسسٹنٹ فنانس منیجر نوید اسلم نے وصول کیا ہے ۔ دوبارہ طلبی کا نوٹس 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسد عمر کو 27 اپریل کو ایف آئی اے آفس لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسد عمر نے 14 اپریل کو حاضر ہونے کے بجائے تحریری جواب بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے ذرائع نے کہا کہ جواب غیر تسلی بخش ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔