صحت، تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شہباز شریف

صحت، تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شہباز شریف
راولپنڈی: وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کہا تھا پاکستان میں ایک سنٹر بنائیں گے، پی کے ایل آئی اسی سوچ کے نتیجے میں بنا، آج بڑی مشکل سے پی کے ایل آئی کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، بلتستان اور کشمیر کیلئے پی کے ایل آئی میں مفت پیوندکاری کا اہتمام کیا گیا تھا، خدارا ہمیں عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجر ممنوعہ قرار دینا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کو شکست دلوانے کیلئے ثاقب نثار شیخ رشید کے الیکشن ایجنٹ بن کر ان کے حلقے میں چلے گئے، ثاقب نثار پی کے ایل آئی میں اپنے بھائی کو لگوانا چاہتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر کو عدالت میں بلاکر ان کی بے عزتی کی جاتی تھی، جن لوگوں نے عوام کی خدمت کی، نیازی، نیب کے گٹھ جوڑ نے ان کو جیلوں میں پہنچایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔