خودکشی کی مبینہ کوشش: پنجاب اسمبلی کی چھت سے ملازم نے چھلانگ لگا دی

خودکشی کی مبینہ کوشش: پنجاب اسمبلی کی چھت سے ملازم نے چھلانگ لگا دی
کیپشن: Alleged suicide attempt: An employee jumped from the roof of the Punjab Assembly

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے اسمبلی کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازم کی شناخت حاجی محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ پنجاب اسمبلی میں بطور اسسٹنٹ کام کررہا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ حاجی محمد یوسف نے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے کود چھلانگ لگا دی۔ سر کے بل زمین پر گرنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

اسمبلی ملازمین کا کہنا ہے کہ حاجی محمد یوسف صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے۔ تاہم ٹیلیفون پر کسی سے گفتگو کے بعد حاجی محمد یوسف نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔

بتایا گیا ہے کہ حاجی یوسف کا شمار پنجاب اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News