بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ 2.94 پیسے اضافے کی تیاری

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ 2.94 پیسے اضافے کی تیاری
کیپشن: Bad news for electricity consumers, preparing for an increase of 2.94 paise per unit

ویب ڈیسک: بجلی صارفین پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ڈسکوز نے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے اضافہ مانگ لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطاؓق ڈسکوز کی جانب سے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے۔ اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ نیپرا اضافے کی درخواست پر 26 اپریل کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 10.74 فیصد، ایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔ 

اسی طرح مارچ میں نیوکلیئر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مارچ میں بجلی پیداوار پر تقریبا 73 ارب روپے لاگت آئی۔