بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، کونسے کھلاڑی شامل ہوں گے؟

  بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، کونسے کھلاڑی شامل ہوں گے؟
سورس: Google

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کونسے کھلاڑی شامل ہوں گے ٹیسٹ اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے   ٹیسٹ اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی ، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی  پر ٹیسٹ اسکواڈ کوفائنل کیا جائے گا۔ 

  جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے ساتھ ان دنوں ڈارون میں موجود ہیں ۔   جیسن گلیسپی بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد  پاکستان آ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری ٹیسٹ جنوری میں آسٹریلیا میں کھیلا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ، کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے ،  محمد ہریرہ کو   ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا  بھی امکان ہے۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ فہیم اشرف ، وسیم جونئیر ، صائم ایوب  اور  نعمان علی  کا جگہ بنانا مشکل ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہو گی ، احبزادہ فرحان کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ 

اس کے علاوہ عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ  لینے کے بعد فیصلہ ہوگا۔

Watch Live Public News