ویب ڈیسک: ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد “ آئرن سوٹ” بنانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک کے بیان نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئرن مین اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کی خواہش مند ہیں۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “شاید اب وقت آگیا کہ فلائنگ میٹل سوٹ کو آرمر سوٹ بنایا جائے”۔
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اُن پر بھی 2 حملے ہوچکے ہیں۔ حملہ آوروں کو ٹیسلا کے آفس سے 20 منٹ کی دوری پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹیسلا کے بانی کا یہ تبصرہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 کی صدارت کے لیے حمایت کی پیشکش پہلی بار اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔