ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں ملوث 35 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کر لیا

ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں ملوث 35 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کر لیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان کی بڑی کاروائی، سنگین جرائم میں مطلوب 35 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے  گزشتہ 3 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 35 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان پنجاب اور خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب تھے۔یو اے ای سے 19 اور سعودی عرب سے 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بحرین، سپین، مسقط اور کویت  سے بھی چار، چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔

خیال رہے کہ این سی بی انٹرپول نے رواں سال کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لئے 39 ریڈ نوٹسسز جاری کئے۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر 35 ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔

ایف آئی اے, سندھ پولیس، نیب اور کے پی پولیس کی درخواست پر 1، 1 ملزم کو گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے گئے۔ ایف آئی اے انٹرپول پاکستان سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے قومی و بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے ہوئے ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مقاصد پر پوری طرح کاربند ہونے کا عزم کئے ہوئے ہے۔