مینارِ پاکستان واقعہ: ’سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے‘

مینارِ پاکستان واقعہ: ’سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے‘

لاہور(ویب ڈیسک)‌ مینار پاکستان پر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا سخت ردعمل دیکھنے میں آیا،اس حوالے سے مختلف ٹرینڈز گردش کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سزاء دی جائے.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع مینارِ پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک میں خواتین کے تحفظ اور تشدد سے متعلق بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم کی صورت میں لوگ ایک خاتون کو ہراساں کررہے ہیں ، ہجوم نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور دست درازی کی.

افسوسناک واقعہ کے بعد ٹوئٹر پر 'مینارِ پاکستان'، 'لاہور انسیڈینٹ'، 'عائشہ'، '400 مرد' اور اس واقعے سے متعلق دیگر ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں جبکہ شرمناک واقعہ پر کاروائی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے CCPO لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ویڈیو فوٹیجز کے ذریعے اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کر کے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔