طالبہ تشدد کیس،زیادتی کی رپورٹ مثبت آ گئی

طالبہ تشدد کیس،زیادتی کی رپورٹ مثبت آ گئی
فیصل آباد: پنجاب کےشہر فیصل آباد میں‌میڈیکل طالبہ کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ خدیجہ کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ مثبت آئی ہے، رپورٹ میں طالبہ کے ساتھ اوورل سیکس کا کہا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق طالبہ کے چہرے اور جسم پر نشانات موجود ہیں ۔ ادھر عدالت نے مُلزم دانش کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔میڈیکل کی طالبہ تشدد کیس کی سماعت مجسٹریٹ راجہ علی رضا کی عدالت میں ہوئی۔ دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کرلیے گئےجس کے بعد عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ ڈی وی آر پولیس کے پاس ہے اسمیں سے ویڈیو دیکھی جائے میرا موکل بروز وقوعہ سے لیکر اب تک مدعیہ کے گھر نہیں گیا نہ اغوا کیا، مدعیہ کی پیدائش 1995 کی ہے اور عمر تقریبا 26 سال جبکہ شیخ دانش کی بیٹی کی عمر 14 سال ہے وہ جونیر کلاس فیلو نہیں ہو سکتی۔ وکیل ملزم نے کہا کہ وقوعہ کیمطابق ملزم اپنی بیٹی کے سامنے کیسے زیادتی کر سکتا ہے، یہ کیس 376 کا نہیں بنتا، پولیس نے سارے موبائل، گاڑیاں لیپ ٹاپ اپنی تحویل میں لے لیے اب ریمانڈ کس لیے مانگ رہے۔عدالت کی جانب سے اجازت پر وکیل ملزم کی جانب سے مکمل ایف آئی آر عدالت کو پڑھ کر سنائی گئی۔ مدعی مقدمہ دوران سماعت عدالت پیش نہیں ہوئی۔ وکیل مدعی مقدمہ نے عدالت سے سوال کیا کہ جو بندہ اپنی بیوی اور بیٹی کےسامنے کسی لڑکی سے جوتے چٹوائے وہ شریف ہو سکتا ہے،اس پر وکلا کی جانب سے شیم شیم کی آوازیں لگائی گئیں ۔ وکیل مدعی مقدمہ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔جبکہ پولیس کی جانب سے دفعہ 365 بی اور 452 کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔