ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک اور ٹیم ممبر کو فارغ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایم این اے جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے ممبران قومی اسمبلی سے ہٹا دیا، ایم این اے جنید اکبر خان ممبران قومی اسمبلی کے لئے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن تھے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم این اے شاہد احمد کو نیا فوکل پرسن برائے قومی اسمبلی مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شاہد خان این اے 38 کرک سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اعلامیہ کے مطابق فوکل پرسن خیبرپختونخوا حکومت اور کے پی سے منتخب ایم این ایز کے درمیان لائزان کا کردار ادا کریں گے۔