ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون کی حالت بگڑ گئی جس نے ہسپتال میں مردہ بچی کو جنم دیدیا جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کےخلاف شہریوں نے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر احتجاج کیا جس کے باعث لاہور روڈ بلاک ہوگئی۔
اہل علاقہ کے مطابق پولیس نےموبائل چوری کے شبہے میں رضا نامی محنت کش کے گھرپر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پرتشدد کیا اورپیٹ پر لات ماری۔
ورثا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس پیٹی بھائیوں کےخلاف مقدمہ نہیں درج کر رہی۔