کولکتہ کےہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کےقتل اور ریپ کیس میں بڑا انکشاف

کولکتہ کےہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کےقتل اور ریپ کیس میں بڑا انکشاف
کیپشن: کولکتہ کےہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کےقتل اور ریپ کیس میں بڑا انکشاف

ویب ڈیسک: بھارتی شہرکولکتہ کے ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کے قتل اور ریپ کیس میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، خاتون ڈاکٹر کا قتل کے بعد ریپ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام نے نئے شواہد ملنےکا دعویٰ کیا ہے،ملزم سنجے رائے کو ٹوٹے ہوئے بلیوٹوتھ ایئر فون کے ذریعے پکڑا گیا، پولیس نےمیڈیکل کالج کے 4 ڈاکٹر اور سابق پرنسپل کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

واقعہ 8 اور9  اگست کی رات کو پیش آیا، جب خاتون ڈاکٹر 36 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد ہسپتال کے سیمینار ہال میں ہی سو گئی تھی۔

واقعے کے خلاف بھارت بھرمیں مظاہرے اب بھی جاری ہیں،ہنگامہ آرائی کرنے والے 1500سے زائد مظاہرین گرفتارہوچکے ہیں۔آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نےصحت کی خدمات 24 گھنٹے کیلئے معطل کردیں۔

Watch Live Public News