ہیڈماسٹر کی طالبات کے سامنے نازیباحرکات، مشتعل افراد نے اسکول نذرآتش کردیا

ہیڈماسٹر کی طالبات کے سامنے نازیباحرکات، مشتعل افراد نے اسکول نذرآتش کردیا
کیپشن: ہیڈماسٹر کی طالبات کے سامنے نازیباحرکات، مشتعل افراد نے اسکول نذرآتش کردیا

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست آسام میں ہیڈ ماسٹرکی جانب سے طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرنے پر مشتعل ہجوم نے اسکول کو آگ لگادی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیڈماسٹر نے طالبات کو فحش مواد دیکھنے پر مجبور کیا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جبکہ ملزم طالبات کے سامنے نازیبا حرکات بھی کیا کرتا تھا۔ 

اس کی ان نازیبا حرکات کا اس وقت پتا چلا جب ایک طالبہ نے اپنی والدہ کو اس بارے میں بتایا۔ والدہ نے دیگر طالبات سے بھی تصدیق کی۔ والدین اور اہلخانہ ہیڈ ماسٹر کی اس نازیبا حرکت پر مشتعل ہوگئے اور سکول پہنچ گئے۔ ہیڈ ماسٹر موقع دیکھ کر فرار ہوگیا جس پر مظاہرین نے سکول کو آگ لگادی اور تھوڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس نے والدین کی شکایت پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جبکہ مفرور ہیڈ ماسٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

Watch Live Public News