کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں نجی بینک کے قریب دھماکے سے12افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ https://twitter.com/mugheesali81/status/1472142886254821381?s=20 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک میں ہوا۔ دھماکے میں اب تک 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/TharkiGhufoor/status/1472143357539282944?s=20 ریسکیو ٹیموں نے ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/khurram143/status/1472133892245184518?s=20 ادھر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کہ انکوائری میں پولیس کا افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہوسکے۔ انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو تمام ضروری سہولیات فوری دینے کی ہدایات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہسپتال اور جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔ https://twitter.com/murtazawahab1/status/1472146304407064577?s=20 سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی شیر شاہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ زخمیوں ہر ممکن کو طبی سہولیات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔