لکی مروت:تھانہ برگی پردہشت گردوں کاحملہ،4اہلکار شہید،4زخمی

لکی مروت:تھانہ برگی پردہشت گردوں کاحملہ،4اہلکار شہید،4زخمی
لکی مروت میں تھانہ برگی پردہشت گردوں کے حملے میں 4اہلکار شہیداور4زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ برگی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملے میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ دہشتگرادنہ حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 4 اہلکار زخمی ہیں ۔شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل عمران،کانسٹیبل خیراللہ،محررابراہیم،کانسٹیبل سبز علی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں پی ایس آئی گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور شہید اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تھانہ برگی پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ چار مہینوں سے لکی مروت میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گئی ہے ، گزشتہ مہینے بھی ڈاڈیوالہ میں پولیس وین پر حملے میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔