ایک ٹوئٹ میں اس بارے میں بتایا گیا تھا جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے تصدیق کی۔ واضح رہے کہ یہ فیچر اکثر اینڈرائیڈ فونز بنانے والی کمپنیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بن جاتا تھا جو اپنے فون کی تشہیر کے لیے آئی فون سے ٹوئٹ کرتی تھیں۔Hallelujah!! https://t.co/i2FyvXPIHO
— Elon Musk (@elonmusk) December 18, 2022
ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی، مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں لگ بھگ روزانہ کی بنیاد پر نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔چند روز قبل ہی 8 ڈالرز ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک سمیت دیگر تبدیلیاں ٹوئٹر میں کی جاچکی ہیں۔ ایلون مسک ہونی والی تبدیلیوں سے متعلق اکثر صارفین کو آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ ٹوئٹر کی جانب سے ایسی ہی ایک تبدیلی خاموشی سے کی گئی ہے جس کی تصدیق ایلون مسک نے کردی ہے۔ ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی۔ ٹوئٹر میں اب ٹوئٹ کرنے پر دیگر افراد کو علم نہیں ہوسکے گا کہ یہ میسج اینڈرائیڈ، آئی فون یا ویب کہاں سے پوسٹ کیا گیا۔