پاکستانی طالب علم نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی طالب علم نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک-تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے لئے ایک اوراعزاز اور فخر کا لمحہ، تھرسے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم روہن کمار نے 1 منٹ 58 سیکنڈ کی غیر معمولی مدت کے اندر پیریاڈک ٹیبل ( دوری جدول ) کو ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے نویں کلاس کے طالب علم روہن کمار اسلام آباد سائنس فیسٹیول ، ISF 2021میں شریک ہو کر پیریاڈک ٹیبل کا یہ ریکارڈ بنانے کے لیے خاص طور پر اسلام آباد آئے، ۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سامنے ایک منٹ 28 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل بنا یاجو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم میڈیا کےسامنے ٹیبل بناتے ہوئے انہیں دو منٹ 24 سیکنڈ لگے اور یہ بھی قائم شدہ عالمی ریکارڈ سے کم وقت ہے۔

اس سے قبل جولائی میں لاہور کی نو سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے پیریاڈک ٹیبل دو منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔تاہم روہن کا ریکارڈ ابھی گنیز میں درج نہیں ہوا تاہم ان کے ماموں ڈاکٹر بھیشم کوٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان سائنس فیڈریش اس کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پیر کو ایک میٹنگ بھی ہوگی۔

روہن کمار سندھ کے ضلع تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی شہر کے ایک مقامی نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہیں۔ان کی اس مہارت کو خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور ڈی سی اسلام آباد نے بھی سہراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔