آئی پی ایل نیلامی، کونسا کھلاڑی سب سے مہنگا، کونسا باہر؟

آئی پی ایل نیلامی، کونسا کھلاڑی سب سے مہنگا، کونسا باہر؟

ویب ڈیسک : کروڑ 25 لاکھ کی نیلامی کے بعد 16 کرس مورس نے یوراج سنگھ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جسے 2015 میں دہلی کیپیٹل نے 16 کروڑ میں خریدا تھا۔ کرس مورس نے جمعہ کے روز یوراج سنگھ کو پیچھے چھوڑ کر آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلئیر بن گیا ۔

موریس کے بعد ایک اور آل راؤنڈر اور انڈر پرفارمر آسٹریلین گلن میکسویل ، ایک بار پھر رائل چیلنجرس بنگلور کی 14.25 کروڑ ڈالر کی بولی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔مورس ، جس کے لیے ابتدائی بولی 75 لاکھ سے شروع ہوئی تھی اس کے لیے راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین مقابلے سے پہلے چاراور ٹیموں نے بھی بولی لگائی تھی۔

لیکن رائلز نے بالآخر اس کو ایک ریکارڈ بولی کے ساتھ خریدلیا۔ جس کی وجہ سے مورس اس سال آئی پی ایل نیلامی میں اب تک کا سب سے مہنگا پلئیر ہے ،اس نے یوراج سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا ، جسے دہلی کیپیٹلز نے 2015 میں 16 کروڑ میں خریدا تھا۔

آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اب تک ویرات کوہلی کے پاس ہےجسے رائل چیلنجرز بنگلور نے 17 کروڑ میں خریدا تھا۔نیلامی کے پہلے گھنٹے میں جو کھلاڑی نیلامی کے بغیر ہی رہے ان میں ہنوما وہاڑی ، کرون نائر ، ایلیکس ہیلس ، جیسن رائے ، کیدار جادھاو اور آرون فنچ دیگر شامل ہیں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔