لہسن کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیے اس کے حیران کن فوائد

لہسن کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیے اس کے حیران کن فوائد
لاہور: (ویب ڈیسک) لہسن کھانے کے بعد منہ سے آنے والی بدبو کی وجہ سے لوگ اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں لیکن آپ اس سے بے پناہ طبی فائدے اٹھا سکتے ہیں. آج ہم آپ کے لئے لہسن کے فوائد لائے ہیں۔ جی ہاں، لہسن کا باقاعدہ استعمال آپ کو کئی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ لہسن خاص طور پر مردوں کی صحت کے لئے بہترین آپشن سمجھا جاتا ہے۔ وہ لوگ جو طبی مسائل سے دوچار ہیں، انھیں صبح خالی پیٹ کچا لہسن ضرور کھانا چاہیے۔ لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزا لہسن میں ایلیسن نامی دواؤں کا عنصر پایا جاتا ہے۔ یہ سبزی اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل خصوصیات پر مشتمل ہے۔ لہسن میں وٹامن بی اور وٹامن سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ سیلینیم، مینگنیج کیلشیم جیسے عناصر بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ جو صحت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ لہسن کا استعمال صحت کے لئے کیوں خاص ہے؟ ویسے تو ہمارے ہر کھانے میں لہسن کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے گلے اور پیٹ سے متعلق امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن میں جراثیم کش خصوصیات ہیں۔ پیٹ میں کیڑے ہونے کی صورت میں کچا لہسن کھانے سے آرام ملتا ہے۔ لہسن نزلہ، کھانسی، بلغم وغیرہ جیسے مسائل سے جلد نجات دلاتا ہے۔ لہسن میں Aphrodisiac بھی پایا جاتا ہے، جو مردوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ لہسن میں ایلیسن نامی مادہ پایا جاتا ہے جو مردانہ ہارمونز کو درست رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ لہسن کے استعمال سے مردوں میں دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ بھی دور ہو جاتا ہے۔ لہسن میں وٹامنز اور سیلینیم بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو سپرم کی کوالٹی کو بڑھاتے ہیں۔ ایک دن میں کتنا لہسن کھانا چاہیے؟ ماہرین کے مطابق ہمیں ایک دن میں صرف 4 گرام کچا لہسن یعنی ایک سے دو کلیاں کھانا چاہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبزی میں صرف 5-7 کلیاں ڈالنی چاہیں۔ یہ مقدار یہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ لہسن کس وقت کھانا چاہیے؟ لہسن میں کئی قسم کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ بیماریوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آپ اسے کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں لیکن اسے خالی پیٹ کھانا زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے آپ صبح اٹھنے کے بعد 2 کلیاں کھا سکتے ہیں۔ لہسن کھانے کے دیگر فوائد 1: عمل انہضام کو بہتر بناتا ہے۔ 2: سردی اور فلو کے انفیکشن کو روکتا ہے۔ 3: کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔ 4: جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔ 5: یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

Watch Live Public News