گلگت کے شہریوں کے لئے خوشخبری

گلگت کے شہریوں کے لئے خوشخبری
تربت ( پبلک نیوز) پی آئی اے نے تربت کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ اور تربت کے درمیاں 26 فرورری سے فضائی سروس شروع ہو جائے گی۔ پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے گلگت اور سکردو کے پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔13 مارچ سے پی آئی اے کا لاہور اور کراچی سے گلگت اور سکردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ اسلام آباد کے بعد اب مُلک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سےگلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھی۔ پی آئی اے کی پروازوں سے 1 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ سیاح سکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔