مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر!

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر!
لاہور (پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام ہو جائیں تیار۔ پٹرول اور بجلی کے بعد ہونے گیس کا وار ہونے کو تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے کہنے پر حکومت نے گیس پھر مہنگی کرنے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔ یوں آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر ہونے والے معاشی اصلاحات عوام کی جیب پر ایک بار پھر مہنگی پڑنے والی ہیں۔ اٹھارہ ماہ پہلے گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ موخر کیا گیا تھا اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فیصلے پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ ستمبر 2020 میں کورونا کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کیا گیا تھا ایک سال 6 ماہ کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے پر دوبارہ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام کے تحت کیا جائے گا، اس وقت گیس سیکٹر کا سرکولر ڈیٹ 700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ توقع ہے کہ حکومت مارچ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیگی۔ حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف سے چار مارچ کو ساتویں جائزہ مذاکرات ببھی شروع ہونگے, ذرائع کےگیس سیکٹر کے بقایاجات 444 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں اورجولائی 2021 سے فروری 2022 تک اس میں مذید اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی طرحآر ایل این جی کے بقایاجات سو ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام جون 2022 تک پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔