اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں پر تو ان کے اپنے گھر والے اعتماد نہیں کرتے قوم کیسے کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ تو کیا واک بھی نہیں کر سکتی۔ عمران خان کو چیلنج کرنے والے اپنے پاؤں پر نہیں چل سکتے۔ اپوزیشن سمجھتی ہے مدرسے کے بچے جمع کر کے حکومت بدل دیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔ پی ڈی ایم آج منڈی بہاولدین کا جلسہ دیکھے انہیں پتہ چلے جلسے ہوتے کیا ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں سیاہی ٹھیک نہیں،چارج فریم پڑھا نہیں جا رہا۔ لانگ مارچ کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں آپ سے واک بھی نہیں ہونی۔ بلاول اور مریم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو اگلا میئر کا الیکشن لڑ لیں۔ جو لوگ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان پر ان کے گھر والے اعتبار نہیں کرتے قوم کیسے کرے گی؟ نوازشریف یہاں جھوٹ بول کر گیا کہ واپس آّوں گا، آج بیٹی روزانہ عدالت کے باہر کھڑی ہے۔ باپ اور بھائی واپس نہیں آ رہے۔