پنجاب بینک نے سال 2021 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب بینک نے سال 2021 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) دی بینک آف پنجاب نے سال 2021 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ بینک نے سال2021میں 54فیصد اضافے کے ساتھ 18.4ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس منعقدہ 18فروری2022میں بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔ بورڈ نے بینک کی مالی کارکردگی اور اسٹریٹیجک بزنس پلان کے مطابق شاندار مالیاتی نتائج پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ سال2021کے دوران بینک کی بیلنس شیٹ 9فیصد اضافے کے ساتھ 1.2کھرب کی سطح پر پہنچ گئی ۔ بینک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ31دسمبر2021کو بینک کے ڈیپازٹس1.0کھرب روپے کی سطح عبور کر گئے۔ جارحانہ کاروباری پھیلاؤ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مضبوط کیپیٹل بیس کی ضرورت کے پیش نظر بورڈ نے سال2021کیلئے 12.50فیصد سٹاک ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔ بینک کے غیر فعال قرضہ جات میں 5.2ارب روپے کی کمی ہوئی. سال2021 کی فی حصص آمدن بہتر ہو کر 4.71 روپے رہی۔ 31دسمبر2021 کو بینک کی ایکویٹی بہتر ہوکر 54.8ارب روپے ہو گئی۔ بینک کی مضبوط مالی پوزیشن کے مدِنظر پی اے سی آر اے نے بینک کی طویل مدتی درجہ بندی کو اے اے پلس میں اپ گریڈ کر دیا جبکہ مختصر مدت کی درجہ بندی پہلے سے ہی ای ون پلس کے اعلٰی ترین درجہ پر ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔